Friday, April 26, 2024

پنجاب کے بعض علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی

پنجاب کے بعض علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی
October 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب کے بعض علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری نے موسم یکسر بدل دیا ۔ رنگپورہ، شہابپورہ، امام صاحب روڈ، عالم چوک، خادم علی روڈ، ڈیفنس روڈ و دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

گجرات میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد زمین نے سفید چادر اوڑھ لی۔ اسلام آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ دیربالا میں بھی اولے پڑے۔ مینگورہ میں بارش، کالام اور مالم جبہ میں برفباری ہوئی۔ نتھیا گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی،ایبٹ آباد اور حویلیاں میں بھی بادل خوب برسے۔ شمالی علاقوں میں برفباری، ژالہ باری اور بارش سے سردی بڑھنے لگی۔