Monday, September 16, 2024

پنجاب کے انگلش میڈیم سکول میں گدھوں کا راج‘ محکمہ تعلیم سو گیا

پنجاب کے انگلش میڈیم سکول میں گدھوں کا راج‘ محکمہ تعلیم سو گیا
February 9, 2016
خانیوال (92نیوز) محکمہ تعلیم کے نااہل افسران کے باعث پڑھا لکھا پنجاب کے دعوے ہوا ہونے لگے۔ درجنوں اسکول بند ہونے سے ہزاروں بچے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہونے لگے۔ کبیر والا میں بھی ایک ایسا سکول ہے جس کے دروازے بچوں کیلئے تو بند لیکن جانوروں کے لئے کھول دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے بلند و بانگ دعوے تو دوسری جانب اسکولوں کی حالت زار کیا یہی تعلیمی انقلاب ہے؟ حکومت پنجاب تعلیم عام کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کر کے اسکولوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے تاکہ 100 فیصد پڑھا لکھا پنجاب کے دعوے کو سچ کیا جا سکے۔ دوسری طرف کبیر والا میں محکمہ تعلیم کے افسران کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے درجنوں سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک سکول کبیر والا کے علاقہ موضع باٹیاں والی میں ہے جو گزشتہ چار سال سے ٹیچرز کے نہ آنے کی وجہ سے بندپڑا ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس سکول میں 300 کے قریب بچے تعلیم حاصل کرتے تھے۔ کلاس رومز میں بچوں کے بجائے اب گدھے اور بھینسیں بندھی دکھائی دیتی ہیں۔ شہریوں نے سکول واگزار کرا کر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ guj1 guj2 guj3 guj4 guj5 guj6