Friday, April 19, 2024

پنجاب کے اسپتالوں میں بچوں کیلئے برن سنٹرز کا فقدان

پنجاب کے اسپتالوں میں بچوں کیلئے برن سنٹرز کا فقدان
December 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بچوں کیلئے برن سنٹرز کا فقدان ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق۔۔ سردیوں میں بچوں میں برن کے کیسز میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پنجاب میں صرف لاہور میو اسپتال کے وارڈ برائے اطفال اور نشتر اسپتال ملتان  میں بچوں کے برن سنٹر موجود ہے۔ سابق حکومتوں کی جانب سے  صحت کے میدان میں اربوں روپے  لگانے کے بلند وبانگ دعوے تو بہت کئے جاتے رہے مگر  صوبہ بھر میں صرف دو برن یونٹس گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہیں ۔