Wednesday, April 24, 2024

پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہ کے پی کے رکن کے برابرکی گئی ہے ، شہباز گل

پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہ کے پی کے رکن کے برابرکی گئی ہے ، شہباز گل
March 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہ کے پی کے رکن کے برابرکی گئی ہے۔ اپوزیشن کے بل کو حکومت نے ٹیک اوور کیا، ساری باتوں کے باوجود اس بل کا دفاع مشکل ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو گاڑی، سکیورٹی، گھر اور الاؤنس کی خبروں پر وزیراعظم کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی مایوسی ظاہر کی ہے۔ بل وزیر اعلیٰ آفس کے پاس ہے، صرف سکیورٹی کی منظوری دی گئی ہے باقی چیزوں  کی نہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی محض اٹھارہ ہزار روپے تنخواہ لے رہا تھا۔ اب ایم پی ایز کی بنیادی تنخواہ خیبرپختونخوا کے ارکان کے برابر کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کی نسبت اب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ نصف ہے، بل ن لیگ کے رکن نے پیش کیا تھا، انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود بھی تنخوا اور مراعات نہیں لیتے مگر اس بات کا ذکر نہیں کرتے۔