Saturday, May 4, 2024

پنجاب کے آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور پر خرچ ہو گئے ، وزیر اعظم

پنجاب کے آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور پر خرچ ہو گئے ، وزیر اعظم
March 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) موسم کی خرابی وزیراعظم اور کراچی والوں کے درمیان ملاقات میں رکاوٹ بن گئی  ، عمران خان خواہش کے باوجود کراچی جا کر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح نہ کر سکے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا۔میٹرو پولیٹن شہراپنا ریونیو خود جمع کرتے ہیں ، پنجاب کے آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور میں خرچ ہوگئے۔عمران خان نے  18ویں ترمیم  بھی پر سوالات اٹھا دیے ۔ کراچی والوں سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا وقت آگیا ، وفاقی فنڈز سے سخی حسن چورنگی پر 3 فلائی اوورز کا افتتاح کر دیا گیا ، وزیراعظم کی غیر موجودگی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم عمران خان خرابی موسم کے باعث کراچی نہ جاسکےاورویڈیولنک کے ذریعے اپنے خطاب میں 18ویں ترمیم پر سوالات اٹھادیئے۔ عمران خان نے کہا میٹرو پولیٹن شہر ریونیو خود جمع کرتے ہیں،پنجاب کے آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور پر خرچ ہوئے جس سے دیگر شہروں کو نقصان ہوا، نئے بلدیاتی نظام کے تحت بڑے بڑے شہروں کا اپنا نظام ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا سندھ پولیس کی کارکردگی پنجاب اور کے پی کی طرح نہیں، اس صوبے میں بھی پولیس کو آپریشنل آزادی ہونی چاہئے۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے سخی حسن چورنگی پر3فلائی اوورز کا افتتاح کیا، عمران اسماعیل نے کہا تکمیل کا کریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے،تقریب سے قبل ایم این اے عطا اللہ اور سابق ایم پی اے ثمر علی خان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔