Thursday, March 28, 2024

پنجاب  کے آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویزات منظرعام پر، کاپی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

پنجاب  کے آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویزات منظرعام پر، کاپی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
May 31, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب کے آئندہ بجٹ میں اسکول ایجوکیشن کیلئے بائیس ارب باسٹھ کروڑ روپے اور ہائر ایجوکیشن کے لیے تیرہ ارب انچاس کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 92 نیوز نے پنجاب بجٹ 2016،17 کی کاپی حاصل کر لی جس کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کے لئے اناسی ارب اور صاف پانی  کی فراہمی کے لیے تیس ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ پنجاب  کے آئندہ مالی سال کی بجٹ  دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ ہائر ایجوکیشن کیلئے تیرہ ارب انچاس کروڑ، سپیشل ایجوکیشن کیلئے نوے کروڑ  مختص کرنے کی تجویز ہے۔ خواندگی کیلئے دو ارب سولہ کروڑ روپے جبکہ واٹرسپلائی اور سینی ٹیشن  کے لئے چودہ ارب پچانوے کروڑ روپے اور سوشل ویلفیئر کیلئے اکسٹھ کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے ستاون کروڑ پچاس لاکھ روپے، سڑکوں کیلئے اناسی ارب اکیاسی کروڑ روپے، اری گیشن کیلئے چالیس ارب سڑسٹھ کروڑ، ساٹھ لاکھ روپے، توانائی کیلئے اٹھارہ ارب چالیس کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بیرونی سرمائے سے چلنے والے پراجیکٹس کیلئے تیس ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، سپیشل پیکج برائے وزیراعلی کیلئے تیس ارب روپے، صاف پانی پروگرام کیلئے تیس ارب، لاہور رنگ روڈ جنوبی حصے کیلئے دس ارب روپے، لیپ ٹاپس کیلئے چھے ارب روپے اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے چھے ارب روپے، کینال روڈ لاہور کی توسیع کیلئے پانچ ارب روپے، کسان پیکج کیلئے پچاس ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اربن ڈویلپمنٹ کیلئے سولہ ارب چھیاسی کروڑ ساٹھ لاکھ روپے، زراعت کیلئے بارہ ارب اکیس کروڑ نوے لاکھ روپے، ایمرجنسی سروسز کیلئے دو ارب اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے، ٹورازم کیلئے ایک ارب سات کروڑ روپے، محکمہ ماحولیات کیلئے پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے، انفارمیشن اور کلچر کیلئے اکتالیس کروڑ چالیس لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔