Friday, April 26, 2024

پنجاب کے 7 شہروں میں 15 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب کے 7 شہروں میں 15 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
July 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے 7 شہروں میں 15 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، راولپنڈی کے علاقے شامل ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن 24 جولائی تک لاگو رہے گا۔ لاہور میں A2 بلاک ٹاؤن شپ، ، EME سوسائٹی، چونگی امر سدھو کا بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گے۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن Cبلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی، رضا آباد، رضا گارڈن بند رہیں گے۔ ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں کو بند کر دیا گیا۔ مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے w,x اور y بلاک، آمنہ آباد، نصار کالونی سمن آباد، پیپلز کالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار خرریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر بند ہوں گے۔ مین بازار، موککانا مارکیٹ، مسجد بازار، چرچ سے نشاط سنیما چوک تک کا روڈ کو بند کر دیا گیا۔ گوجرانولہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن، پیپلز کالونی w،y،xاور z بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کالونی، پیران غائب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس/کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا۔ سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم سٹریٹ، شہاب پورہ اور مظفر پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوکی کھابہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین 4 پی آئی کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا سمارٹ لاک ڈاؤن ایریا میں بنیادی اشیاء ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچایا جا سکتا ہے۔