Friday, May 17, 2024

پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن نہ کھولنے کی تجویز پر حکومت آج جواب دیگی

پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن نہ کھولنے کی تجویز پر حکومت آج جواب دیگی
May 10, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت 7 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن نہ کھولنے کیلئے پنجاب کی تجویز پر وفاقی حکومت جواب آج دے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھولی جانے والی صنعتوں شعبوں کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا لازم ہوگا- پنجاب حکومت کی جانب سے سات بڑے شہروں میں لاک ڈاون نہ کھولنے کی تجویز پر وفاق آج جواب دے گا۔ اگر وفاق نے پنجاب کی تجویز منظور کرلی تو بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ہفتہ اور اتوار دو دن مارکیٹوں بند رکھنے کی وجہ سے اب چھوٹی مارکیٹیں پیر کے روز سے کھلیں گی۔