Tuesday, May 14, 2024

پنجاب کے 48 ہزار 175 اسکول انتظامیہ کی توجہ کے منتظر

پنجاب کے 48 ہزار 175 اسکول انتظامیہ کی توجہ کے منتظر
February 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نئی حکومت  میں بھی پنجاب کے 48 ہزار 175 اسکول انتظامیہ کی توجہ کے منتظر ہیں ۔ نئی حکومت کی جانب سے بھی تعلیمی میدان میں سہولیات دینے کے وعدے وفا نہ ہو سکے ، پنجاب کے اسکولوں کی حالت تاحال قابل رحم ہے ، 48 ہزار 175 اسکولوں کا کوئی والی وارث نہیں۔ شہر اقتدار کے 80اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں ۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 81 اسکولوں کی عمارتیں انتہائی مخدوش قراردی گئی ہیں ،مخدوش عمارتوں کی تعمیرومرمت زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکی، لاہور کے علاقہ رنگ محل کااسکول بھی خراب حالت والے اسکولزمیں شامل ہے ۔ طلبہ اور شہریوں کا کہنا ہے کہ   عمارت عرصہ سے خستہ حالی کا شکار ہے مگر اس کی مرمت نہیں کی گئی جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ ایک جائزہ کے مطابق پنجاب کے 48 ہزار 785 اسکولوں میں سے 1025 میں سہولیات کافقدن ہے۔