Saturday, April 20, 2024

پنجاب کی کوئی کابینہ نہیں،شہباز شریف کل اختیارات کے مالک ہیں ، اعتزاز احسن

پنجاب کی کوئی کابینہ نہیں،شہباز شریف کل اختیارات کے مالک ہیں ، اعتزاز احسن
January 13, 2018

لاہور ( 92 نیوز )  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب کی کوئی کابینہ نہیں ہے ۔ شہباز شریف ہی تمام اختیارات کے مالک ہیں ۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بزدلانہ طریقے سے رات چار بجے آ کر زینب کے گھر تعزیت کی ۔ پولیس شریف خاندان کی ملازم بن چکی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف جانتے ہیں انہیں سزا ہوگی ۔ اسی لیے بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں ۔ انہوں نے زینب کے اصل قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔