Friday, April 26, 2024

پنجاب کی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا

پنجاب کی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ  ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان  کر دیا
September 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی اپیل  پر پاکستانی ڈیم کے لئے فنڈ فراہم کرنے میں سب سے آگے  ۔ پنجاب کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ۔ ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ آنا شروع ہو گئے  ، پنجاب کابینہ کے ارکان  ایک ماہ  کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکہنا ہے ڈیم وقت کی ضرورت ہے ،صوبائی کابینہ بھرپور سپورٹ کرے گی۔ پشاور کے ضلع ناظم محمد عاصم نے چھ ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق زیادہ سےزیادہ فنڈ اکٹھے کئے جائیں گے ۔ پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل نے تین ماہ ، فرخ حبیب اور عمران خٹک نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ ادھر ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی نے دو ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سندھ سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہزاد اعوان نے پانچ سال تک تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا ، ان کا کہنا ہے کہ تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع ہو گی ۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا بھی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان  کرتے ہوئے  کہا کہ ہر شخص ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالے۔