Sunday, May 19, 2024

پنجاب کی پہلی خاتون وزیر خزانہ  ڈاکٹر عائشہ غوث نے 1447.24ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا  

پنجاب کی پہلی خاتون وزیر خزانہ  ڈاکٹر عائشہ غوث نے 1447.24ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا  
June 12, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نےایک ہزارچارسوسینتالیس ارب چوبیس کروڑروپے کابجٹ پیش کردیا گیا جسمیں ترقیاتی کاموں کے لئے چارسوارب رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعد پنجاب کا بھی بجٹ آگیا بجٹ اخراجات میں سات اعشاریہ چھ فیصد اضافہ کرتے ہوئے ایک ہزارچارسوسینتالیس ارب چوبیس کروڑکا بجٹ پیش کردیا گیا، جس میں ترقیاتی کاموں کے لئے چارسوارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبے کی پہلی خاتون  وزیرِ خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث نے بجٹ پیش کیا ، جس میں تعلیم کے لئے تین سودس ارب بیس کروڑروپے رکھے گئے ہیں جو بجٹ کا ستائیس فیصد بنتا ہے چارنئے دانش اسکول بنائے جائیں گے جبکہ جھنگ اورساہیوال میں نئی یونیورسٹیاں بنیں گی۔ صحت کے لئے ایک سوچھیاسٹھ ارب تیرہ کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، اسپتالوں میں آٹھ ہزارچارسومزید آسامیاں پیدا کی جائیں گی،دیہی عوام کی ترقی اورزراعت کے لئےایک سوچوالیس ارب انتالیس کروڑ روپے رکھنے کی تجاویز ہیں۔ کسانوں میں پچیس ہزارٹریکٹراوربے روزگار افراد میں پچیس ہزارگاڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔ کسانوں کو پانچ ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی حکومت نےدوہزاراٹھارہ تک بیس لاکھ افراد کو روزگارفراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹرعائشہ غوث نے بتایا کہ لائیوسٹاک کے لئے آٹھ ارب روپے صاف پانی کے منصوبوں کے لئے گیارہ ارب روپے۔ ۔معدنیات کے شعبے کے لئے دوارب سترہ کروڑروپے اورسڑکوں اورپلوں کی تعمیرکے لئے ایک سوپچاس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب توانائی کے منصوبوں پردوسواٹھاون ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ امنِ عامہ کے لئے ایک سونوارب پچیس کروڑروپے مختص کرنے کی تجاویز ہیں، لاہورکے بعد راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اورگوجرانوالہ کو بھی سیف سیٹی بنایا جائے گا۔ محکمہ پولیس  کے لئے چورانوے ارب سڑسٹھ کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہےصوبائی وزیرِخزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں سات اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کی نوید بھی سنادی جبکہ دوہزار گیارہ اوربارہ کے ایڈہاک ریلیف کو تنخواہ میں ضم کردیا جائے گا  ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں پچیس فیصد  اضافہ ہوگا اورکم سے کم اجرت بارہ ہزار سے بڑھا کرتیرہ ہزارروپے کردی گئی ہے۔   punjab budjet