Friday, May 17, 2024

پنجاب کی نجی جامعات نےحکومتی تعلیمی پالیسیوں کوتشویشناک قراردیا

پنجاب کی نجی جامعات نےحکومتی تعلیمی پالیسیوں کوتشویشناک قراردیا
February 13, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب بھر کی نجی جامعات نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کو تشویش ناک قراردیتے ہوئے  ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ان پنجاب کے قیام کا اعلان کر دیا،عبدالرحمان چودھری صدر اورمیاں عمران مسعود ترجمان ہوں گے۔ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم زوال پذیر ہے ، پنجاب بھرکی نجی جامعات نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں تشویش ناک قراردے دیا ، پنجاب بھرکی نجی جامعات کااجلاس یونیورسٹی آف لاہور رائے ونڈ روڈ میں ہوا ، اجلاس میں پنجاب کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے مالکان اورانتظامی عہدے دارشریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اختیارکی گئی سرکاری سوچ میں مثبت اورتعمیری تبدیلی کی فوری ضرورت ہے ، شرکا نے اتفاق کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں منفی حکومتی پالیسیاں جاری رہیں تو نجی یونیورسٹیوں کوتالے لگ جائیں گے ، لاکھوں طلبا اور ہزاروں طلبااساتذہ کامستقبل تاریک ہوجائے گا۔ اجلاس میں نجی جامعات کی ایسوسی ایشن کے قیام کافیصلہ کیا گیا اور ماہرتعلیم عبدالرحمان چودھری کو ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز ان پنجاب کاصدر،میاں عمران مسعود کو ترجمان منتخب کیاگیا۔