Friday, April 26, 2024

پنجاب کی نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی

پنجاب کی نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی
August 26, 2018
لاہور( 92 نیوز)پنجاب  کی نئی کابینہ کی تشکیل کے  لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، حتمی منظوری آج وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں دیں گے، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ 28اگست کو نامزدگورنر پنجاب  کے بعد حلف اٹھائے گی۔ کابینہ میں شامل مجوزہ ناموں کی حتمی منظوری لینے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آبا دمیں ہونے والی ملاقات میں نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی شریک ہوں گے ، ملاقات کے بعد پنجاب کابینہ کا حتمی اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ کابینہ میں سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزارتوں کا سابقہ تجربہ رکھنے والے افراد کی شمولیت کو ترجیح دی جائے گی۔ پنجاب کابینہ کی تشکیل  پر مشاورت کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے  میاں محمد اسلم اقبال، احمد شاہ کھگہ، میاں خالد محمود، یاسر ہمایوں اور مراد راس سے بھی ملاقات کی۔