Monday, May 6, 2024

پنجاب کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے حلف لیا

پنجاب کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے حلف لیا
August 27, 2018
لاہور( 92 نیوز)  پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ، قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہیٰ نے حلف لیا ۔ سینئر وزیر علیم خان  نے سرکاری گاڑی لینے سے انکار کردیا جب کہ تنخواہ بھی شوکت خانم کو دینے کا اعلان کیا۔ مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ پنجاب کا قلمدان سونپا گیا ہے  ، حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹیکس  کنٹرول کا محکمہ دیا گیا ہے ، سمیع اللہ چودھری  محکمہ خوراک ، فیاض الحسن چوہان  محکمہ اطلاعات و ثقافت ، یاسر ہمایوں سرفراز  اعلیٰ ثانوی تعلیم  اور سیاحت  کے وزیر  ہوں گے ۔ میاں محمودالرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈکامرس  کا وزیر جب کہ  عبدالعلیم خان کو پنجاب کاسینئر وزیر بنادیاگیا  ہے  ،عبدالعلیم خان کے پاس بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے محکمے بھی ہیں ۔ راجا بشارت کو قانون و پالیمانی افیئرز کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکیشن ایجوکیشن کاقلمدان دیاگیاہے ۔ تیمور خان کو یوتھ آفیئر اورسپورٹس ، محسن لغاری کو ایری گیشن ، مراد راس کو سکول ایجوکیشن ، انصر مجید نیازی کو لیبراینڈمین پاور کاقلمدان تفویض کیاگیاہے ۔ حسنین دریشک ،ملک نعمان لنگڑیال ،محمد انور ،چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان ابھی فائنل نہیں ہوئے ، محمداکرم چوہدری کو وزیراعلیٰ کاسیاسی مشیر مقرر کیاگیاہے ۔