Tuesday, May 14, 2024

پنجاب کی مختلف جیلوں میں چار قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی

پنجاب کی مختلف جیلوں میں چار قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی
November 3, 2015
گجرات (92نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں چار قاتل اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ گجرات میں محمد انار ، نثار احمد اورغضنفر اقبال جبکہ ڈسٹرکٹ جیل قصور میں اکرم کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گجرات اور قصور میں سزائے موت کے چار مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ مجرم محمد انار، نثار اور غضنفر نے 15 برس قبل دو بھائیوں غلام علی اور سونی خان کو قتل کیا تھا۔ قصور ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم اکرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم اکرم نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 1998ءمیں نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کیا تھا۔ مجرموں کی گزشتہ روز اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ پھانسی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔