Friday, April 26, 2024

پنجاب کی مختلف جیلوں میں 7 مجرم تختہ دار پر چڑھا دیئے گئے، مقتول کے ورثاءسے صلح ہونے پر ایک کی پھانسی ٹل گئی

پنجاب کی مختلف جیلوں میں 7 مجرم تختہ دار پر چڑھا دیئے گئے، مقتول کے ورثاءسے صلح ہونے پر ایک کی پھانسی ٹل گئی
June 17, 2015
فیصل آباد/ساہیوال/ میانوالی/ گجرات (92نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج قتل کے 7 مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا جبکہ ایک مجرم کی پھانسی مقتول کے ورثاءسے صلح ہونے پر موخر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے تین مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ مجرم نبیل نے 16 سال قبل جبکہ مجرم سلیم اور مجرم عمررشید نے 18سال قبل مخالفین کو قتل کیا تھا۔ ساہیوال سنٹرل جیل میں مخالفین کو قتل کرنے والے مجرم فیاض اور مجرم صغیر کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ 1997ءمیں رشتے کے تنازع پر دو افراد کو قتل کرنے والے مجرم اسلم کو میانوالی سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔ گجرات سنٹرل جیل میں 1998ءمیں مخالف کو قتل کرنے والے مجرم اقبال کو تختہ دار پر لٹکایا گیا جبکہ گجرات سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی غلام رسول کی پھانسی مدعی سے صلح ہونے پر موخر کردی گئی۔