Saturday, May 4, 2024

پنجاب کی مختلف جیلوں میں 4 مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا !!! 3 مجرموں کی پھانسی ٹل گئی

پنجاب کی مختلف جیلوں میں 4 مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا !!! 3 مجرموں کی پھانسی ٹل گئی
July 30, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی جبکہ تین مجرموں کی پھانسی موخر کر دی گئی ہے۔ سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی طارق کو آج صبح پھانسی دی گئی، مجرم طارق نے پندرہ برس قبل دیرینہ عداوت پر مخالف کو قتل کر دیا تھا۔ بہاولپور سنٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اسرار نے زمین کے تنازع پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں دو افراد کو قتل کرنے والے مجرموں جہانداد خان اور ارشد کو پھانسی دے دی گئی جبکہ اڈیالہ جیل میں قید مجرم اخلاق احمد کی پھانسی موخر کی گئی۔ جہلم کی ڈسٹرکٹ جیل میں سسر کو قتل کرنے والے مجرم اسلم اور اس کے بھائی کی پھانسی بھی موخر کر دی گئی۔ تختہ دار پر چڑھنے والے مجرموں کی گزشتہ رات اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ پھانسی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔پنجاب کی مختلف جیلوں میں چار روز کے دوران پھانسیوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔