Sunday, September 8, 2024

پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے232 ججوں کے تبادلہ کے احکامات جاری

 پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے232 ججوں کے تبادلہ کے احکامات جاری
August 25, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے دو سو بتیس ججوں کے تبادلہ کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور ملک کی منظوری کے بعد دو سو بتیس جوڈیشل افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے ایک سو سات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن ججوں کو تبدیل کیا گیاہے۔ تبدیل ہونے والے سینتیس سنیئرسول ججز اور ترانوے سول ججز بھی شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسر چار ستمبر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔