Tuesday, May 21, 2024

پنجاب کی سیاست میں ہلچل ، ق لیگ حکومت کیخلاف پھٹ پڑی

پنجاب کی سیاست میں ہلچل ، ق لیگ حکومت کیخلاف پھٹ پڑی
February 4, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ، ق لیگ کی قیادت پھٹ پڑی،طارق بشیرچیمہ نےحکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا، کامل علی آغا نے کہا حکومتی کمیٹی بچپن والی لگتی ہے جو کسی کی نکلتی نہیں۔ اتحادیوں نے حکومت کو مشکلات میں ڈال دیا، پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ،  وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کے دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا۔ اینکر معید پیرزادہ کے سوال پر طارق بشیر چیمہ بولے عثمان بزدار بہت سیریس اور اچھی شخصیت ہیں ، مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا عثمان بزدار کو وزیراعظم نے منتخب کیا اس لئے ساتھ دےرہے ہیں۔ کامل علی آغا نے کہا معاہدے پر عمل کیوں نہیں ہورہا یہ صرف پی ٹی آئی کی قیادت ہی جانتی ہوگی۔