Friday, April 26, 2024

پنجاب کی جیلوں میں قتل کے دو مجرم انجام کو پہنچ گئے‘ ایک کی پھانسی ٹل گئی

پنجاب کی جیلوں میں قتل کے دو مجرم انجام کو پہنچ گئے‘ ایک کی پھانسی ٹل گئی
October 27, 2015
ڈیرہ غازی خان (92نیوز) ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ بہاولپور میں بھی قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا جبکہ دوسرے مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ جیل میں آج علی الصبح دوہرے قتل کے مجرم کو سولی پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم عبدالمجید نے دو ہزار دو میں معمولی تنازعے پر اپنے بھائی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ بہاولپور کی نیو سنٹرل جیل میں بھی دوہرے قتل کے مجرم محمد اعظم کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم نے انیس سو ننانوے میں دو رشتہ داروں کو خاندانی رنجش پر پستول کے فائر کرکے قتل کردیا تھا جبکہ سنٹرل جیل بہاولپور میں قتل کے ایک مجرم محمد خادم حسین کی پھانسی کو عدالتی حکم امتناعی کے باعث موخر کردیا گیا۔