Sunday, April 28, 2024

پنجاب کی جیلوں سے چار برسوں میں 8ہزار موبائل اور 2ہزار سمیں برآمد کی گئیں

پنجاب کی جیلوں سے چار برسوں میں 8ہزار موبائل اور 2ہزار سمیں برآمد کی گئیں
November 2, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کی جیلوں میں موبائل فونز کے استعمال کیخلاف کریک ڈاون کر کے چار سالوں میں آٹھ ہزار سے زائد موبائل فونز اور دو ہزار اکیس سمیں برآمد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر 2011ءسے 18 دسمبر 2015ءکے دوران کارروائی کی گئی۔ صوبے کی 32 جیلوں سے 8 ہزار ایک سو اکتالیس موبائل فونز‘ 2021 سمز اور 206 چارجر برآمد کئے گئے۔ لاہور ریجن کی جیلوں میں سب سے گیادہ 3491 موبائل فونز‘ 1140 سمیں اور 921 چارجرزبرآمد کئے گئے۔ فیصل آباد ریجن کی جیلوں میں کریک ڈاون کرتے ہوئے 1908 موبائل فونز‘ 373 سمیں اور 483 چارجرز برآمد کئے گئے۔ راولپنڈی ریجن سے 1297 موبائل‘ 305 سمیں اور 255 چارجرز برآمد ہوئے۔ ملتان ریجن سے 1297 موبائل فونز اور 203 سمیں جبکہ 347 چارجرز برآمد کئے گئے۔