Monday, May 6, 2024

پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار

پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار
June 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دیا گیا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ ترجمہ کیساتھ قرآن پاک پڑھانے کے پابند ہوں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قرآن پاک کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ علماء اکرام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ  پر نازل ہوا۔