Monday, May 6, 2024

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ اورنج لائن مسلسل تاخیر کا شکار

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ اورنج لائن مسلسل تاخیر کا شکار
August 27, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ اورنج لائن مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور منصوبہ کے لئے لگائے گئے گرڈ اسٹیشن تاحال تیار نہیں کئے گئے۔ اورنج لائن منصوبے کے لئے چالیس میگاواٹ بجلی کے لئے لگائے گئے گرڈ اسٹیشن پر وارٹ کی باؤنڈری وال  تک نہیں بنائی جاسکی،انڈرگراونڈ  ایریا نا مکمل ہے، ایک بھی اسٹیشن تیار نہیں کیا جا سکا۔ منصوبے کا ٹیسٹ رن کیا گیا تھا تو پورے روٹ کی بجلی بند کر دی گئی۔ دوسری جانب منصوبے کے انڈر گراونڈ حصہ میں نہ تو پٹری ڈالی  گئی ہے اور نہ ہی مکینکل اور الیکٹریکل ورک شروع کیا گیا۔ سابق دور میں منصوبے کے لئے بنائی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے  کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے میں چھ ماہ درکار ہیں۔ منصوبے کے لئے سابقہ حکومت نے وسائل مہیا کئے تھے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کا ٹائم فریم مانگنے کے بعد ایل ڈی اے حکام نے بھی دوبارہ سر جوڑ لئے ہیں۔