Tuesday, May 14, 2024

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، عثمان بزدار

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، عثمان بزدار
April 23, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ صوبائی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔

عثمان بزدار نے کہا معیشت مضبوط کرنے کے لئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لانا ضروری ہے۔ شعبہ معدنیات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ سابق دور میں مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو بھی شوبازی کی نذر کیا گیا۔ بڑے بڑے دعوے کیے گئے لیکن ایک پائی کا بھی فائدہ نہ ہوا۔

عثمان بزدار نے کہا ہماری حکومت نے اس سیکٹر پر خصوصی توجہ دی ہے۔ کانوں کی لیز کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے۔ معدنیات کے شعبے کے پوٹینشل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ مقامی معدنیات کے استعمال سے انڈسٹری کو فروغ اور روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔