Thursday, April 25, 2024

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کا امکان، ذرائع

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کا امکان، ذرائع
August 25, 2018
لاہور( 92 نیوز) پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد صوبائی بیوروکریسی میں بھی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے ، ذرائع کےمطابق آئندہ چند روز میں پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے، چیف سیکرٹری سے لے کر آئی جی پنجاب تک تبدیل کئے جانے کی توقع ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان اور احمد نواز سکھیرا کے نام چیف سیکرٹری کے لئے زیرغور ہیں  جبکہ وزیراعظم کے ویژن کےمطابق پنجاب پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نیا آئی جی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے لئے امجد جاوید سلیمی، عارف نواز اور اے ڈی خواجہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کےبعد پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے ۔