Friday, March 29, 2024

پنجاب میں کوئی غیرقانونی کام ہو گا نہ کرنے دیں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب میں کوئی غیرقانونی کام ہو گا نہ کرنے دیں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب
December 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کوئی غیر قانونی کام ہوگا نہ کرنے دیں گے ، حکومت اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ۔ ایکاسئز آفس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے اسمارٹ کارڈ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اداروں کو مزید مضبوط کریں گے ۔ راجہ بشارت کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  اب شہریوں کو رجسٹریشن بک نہیں اٹھانی پڑے گی سمارٹ کارڈ سے جعلسازی کا خاتمہ ہوگا اور دیگر معاملات میں آسانی ہوگی ،سمارٹ کارڈ شروع میں 8ہزار، پھر 20 ہزار تک جاری کریں گے ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  پہلے سمارٹ کارڈ اسلام آباد میں لائے تھے ، اب پنجاب میں بھی لارہے ہیں ۔ اسلام آباد میں 1500  کا، کراچی میں 700  کا جبکہ لاہور میں 530 کا ہے ۔سمارٹ کارڈ سوئپ کریں گے تو گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آ جائیں گے ۔