Wednesday, May 8, 2024

پنجاب کمپنیز از خود نوٹس کیس، نیب نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

پنجاب کمپنیز از خود نوٹس کیس، نیب نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی احتساب بیورو نے پنجاب کمپنیز از خود نوٹس کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ بتایا کہ 71 کمپنیوں میں سے 49 فعال جبکہ 22 غیرفعال ہیں۔ سپریم کورٹ میں صوبہ پنجاب کی کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس عدالتی حکم پر نیب نے جواب جمع کرادیا، آگاہ کیا کہ پنجاب فنانس ڈویژن نے 53 کمپنیوں کو 193 ارب روپے کی رقم دی جبکہ 18 کمپنیوں کو ایک روپیہ بھی نہ دیا گیا۔ کچھ کمپنیوں نے 163 ارب کے غیرملکی فنڈز بھی لیے جبکہ غیرملکی ڈونرز کی طرف سے ملنے والے 14 ارب روپے اسکے علاوہ ہیں۔ نیب نے بتایا کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف 660 ملین کا ریفرنس دائر کردیا جبکہ اسی کیس میں مزید دو ریفرنس بھی دائر کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ کمپنیوں کے معاملے پر دو تحقیقات اور 15 انکوائریاں زیر التواء ہیں۔ نیب نے کمپنیوں کیخلاف 14 انکوائریوں میں محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی۔ نیب نے اپنی رپورٹ میں 29 کمپنیوں کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کی بھی سفارش کردی یہ بھی بتایا کہ اس کیس میں نیب ایک ہزار انیس ملین روپے پلی بارگین سے ریکور کرچکی۔ گزشتہ سماعت پر پنجاب حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ سابق دور حکومت میں بنائی گئی 56 کمپنیوں میں سے غیرضروری کمپنیوں کو ختم کردیا جائیگا۔