Thursday, March 28, 2024

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی قابل اعتراض مواد کے حامل پبلشرز کی کتابوں پر پابندی

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی قابل اعتراض مواد کے حامل پبلشرز کی کتابوں پر پابندی
July 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قابل اعتراض مواد شائع کرنے والے 31 پبلشرز کی 100 کتابوں پر پابندی لگا دی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی رائے منظور ناصر  نے کہا کہ تیس کمیٹیاں نصابی مواد کا جائزہ لے رہی ہیں۔ بورڈ نے قابل اعتراض مواد والی سو کتابوں پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے۔ ایم ڈی پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کے بارے میں صحیح الٖفاظ کا استعمال نہیں کیا گیا۔ آزاد کشمیر کو انڈیا کے نقشے میں دکھایا گیا۔ ایک کتاب میں مہاتما گاندھی کے قول کو بھی شائع کیا گیا۔ ایم ڈی پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا تھا کہ کوئی پرائیویٹ اسکول قانون کی منظوری کے بغیر ان کتب کو استعمال نہیں کر سکتا۔ خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔