Friday, April 26, 2024

پنجاب کانگو وائرس کے نشانے پر‘ لاہور میں متاثرہ مریض دم توڑ گیا

پنجاب کانگو وائرس کے نشانے پر‘ لاہور میں متاثرہ مریض دم توڑ گیا
September 26, 2016
لاہور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کانگو وائرس کے وار جاری۔ لاہور کے جناح ہسپتال میں 16سالہ نوجوان چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے نوجوان مریض کی موت نے محکمہ صحت کو جاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔ محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سولہ سا لہ ظہیر عباس کوٹ رادھا کشن کا رہائشی تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسے چند روز قبل لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسکے جسم میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر اس کا علاج شروع کر دیا۔ چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ظہیر وائرس کی شدت کو برداشت نہ کر سکا اور انتقال کر گیا۔ میت اس کے آبائی شہر قصور روانہ کر دی گئی ہے۔