Saturday, May 4, 2024

پنجاب کابینہ کے ارکان کے نام فائنل کر لئے گئے ، اسی ہفتے حلف لیں گے،ذرائع

پنجاب کابینہ کے ارکان کے نام فائنل کر لئے گئے ، اسی ہفتے حلف لیں گے،ذرائع
August 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کی کابینہ کے نام فائنل کر لئے گئے ، کابینہ کے ارکان اسی ہفتے حلف اٹھائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ  میں  عبدالعلیم خان ، میاں محمود الرشید، اسلم اقبال ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈاکٹر مراد راس  شامل ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سے میاں خالد، قصور سے ڈاکٹر ہاشم، وہاڑی سے جہانزیب کھچی بھی  پنجاب کی کابینہ کا حصہ ہوں گے جب کہ  فیصل آباد سے اجمل چیمہ ، جھنگ سے فیصل جبوآنہ، تیمور بھٹی صوبائی وزیر بنیں گے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ چکوال سے حافظ عماریاسر، راجہ یاسرہمایوں کابھی وزیر بننے کا امکان ہے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آشفہ ریاض، رحیم یارخان سے ہاشم جواں بخت کے نام بھی فائنل کئے گئے ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راوالپنڈی سے راجہ بشارت، ڈیرہ غازی خاں سے محسن لغاری وزیر بنائے جائیں گے ، دوسری جانب عبدالعلیم خان اور محمودالرشید میں سینئر وزارت کے لئے سرد جنگ چھڑ گئی ہے ، دونوں سینئر وزیر بن جائیں گے یا کوئی بھی نہیں بنے گا۔