Friday, April 19, 2024

پنجاب کابینہ کی نئے مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری

پنجاب کابینہ کی نئے مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری
June 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی۔

پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز رد کر دی۔

عثمان بزدار بولے کہ، کسانوں پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، کاشتکار کو مزید خوشحال بنائیں گے اور ریلیف دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، بجٹ اعدادوشمار کی جادوگری نہیں، متوازن ترقی پر مبنی حقیقی دستاویزہے، نااہل اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا۔