Friday, April 26, 2024

پنجاب کابینہ نے کورونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے کورونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی
March 24, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کابینہ نے پنجاب کورونا آرڈیننس دوہزار بیس کی منظوری دے دی، پنجاب میں کسی بھی شخص کی موومنٹ کو کنٹرول کیا جا سکے گا، علاج کی غرض سے گھر سے سرکاری اسپتال منتقل کیا جا سکے گا، کسی کو بھی گھر میں ایک مقررہ وقت تک رہنے کا پابند کیا جا سکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، پنجاب کابینہ نے پنجاب کورونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت پنجاب میں کسی بھی شخص کی موومنٹ کو کنٹرول کیا جا سکے گا، آرڈیننس کے تحت کسی بھی شخص کو علاج کی غرض سے اس کو گھر سے سرکاری اسپتال منتقل کیا جا سکے گا۔ آرڈیننس کے تحت کسی بھی شخص کو گھر میں ایک مقررہ وقت تک رہنے کا پابند کیا جا سکے گا۔ کسی بھی خطرناک مرض پر قابوپانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنے اختیارات استعمال کر سکے گی۔ آرڈیننس کی حکم عدولی پر دس ہزار روپے سے پچاس ہزار روپے جرمانہ یا چھ ماہ تک قید کی سزا ملے گی، دکانوں میں کام کرنے والوں کار کنوں کے حوالے سے قانون کے مسودہ کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔