Wednesday, May 1, 2024

پنجاب کابینہ نے نئے بلدیاتی نظام کے ترمیم شدہ مسودہ قانون کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے نئے بلدیاتی نظام کے ترمیم شدہ مسودہ قانون کی منظوری دیدی
December 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے نئے بلدیاتی ترمیم شدہ مسودہ قانون کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی گئی، پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ق کی سفارشات قانون میں شامل کی تھیں۔

پنجاب کابینہ نے نئے بلدیاتی نظام کے ترمیم شدہ مسودہ قانون کی منظوری دیدی۔ پنجاب کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات میں طے پانے والے مسودے کی منظوری دی۔

منظورشدہ مسودہ قانون کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست جماعتی بنیادوں پرہوں گے، میٹرو پولٹین کے میئر ز اور ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راست عوام منتخب کریں گے۔

منظورشدہ مسودہ قانون کے مطابق پنجاب میں گیارہ میٹروپولٹین کارپوریشنز ہوں گی، پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ گجرات اور سیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

لاہور میں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میٹرو پولٹین کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسلز کا بھی نظام ہوگا۔

پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں صرف ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، دیہی سطح پر ویلیج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبر ہڈ کونسل کےانتخاب ہوں گے۔

پنجاب کے 25 اضلاع کے شہری علاقوں سے میونسپل کارہوریشنز، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیوں کا نظام ختم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مخالفت کے خدشے کے پیش نظر نئے نظام کی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی۔