Thursday, April 25, 2024

پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی
July 21, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کابینہ نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کے نفاذ سے توہین آمیز یا گستاخانہ مواد کا مکمل تدارک ممکن ہوسکے گا، خاتم النبیین حضرت محمدﷺ، صحابہ، امہات المومنین، اہلبیت کیخلاف مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی۔ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو وزیرِ اعظم، پنجاب کابینہ اور عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے، مسلم لیگ ق کی طرف سے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔