Friday, April 19, 2024

پنجاب کابینہ نے آٹے کی نئی قیمت 2 ماہ کیلئے مقرر کر دی

پنجاب کابینہ نے آٹے کی نئی قیمت 2 ماہ کیلئے مقرر کر دی
July 2, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کابینہ نے آٹے کی نئی قیمت 2 ماہ کے لئے مقرر کر دی۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 45 روپے اضافے کے ساتھ 850 روپے مقررکر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 32 واں اجلاس ہوا، پنجاب کابینہ نے فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سے عبوری پالیسی2020-21ء کی منظوری دے دی۔ سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20 کلو کا آٹا تھیلا 1050 روپے سے کم ہو کر850 روپے پر دستیاب ہوگا۔ فلور ملوں کو 1475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائے گی۔  گندم کی عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے ہوگی۔ محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے سرکاری گندم دو ماہ قبل فلور ملوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری گندم کے اجراء کی عبوری پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ محکمہ خوراک 30 روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔