Thursday, March 28, 2024

پنجاب کابینہ میں ردوبدل، وزیر اعلیٰ نے کئی وزرا کے محکمے تبدیل کر دیے

پنجاب کابینہ میں ردوبدل، وزیر اعلیٰ نے کئی وزرا کے محکمے تبدیل کر دیے
July 19, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا محکمہ تبدیل کرکے کنسولیڈیشن آٖف ہولڈنگ کی وزرات دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبائی وزرا کے محکمے تبدیل کر دیئے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا محکمہ تبدیل کر کے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگ کی وزرات دے دی گئی ہے تو وہیں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ محمد اجمل سے سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کی وزرات واپس لے کر انہیں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی وزارت دے دی گئی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈوپلمنٹ کا محکمہ لے کر انہیں سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے کر وزیر امور نوجواناں تیمور خان کو سونپ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لوکل کمیونٹی اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، جنگلی حیات اور ماہی پروری کا محکمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماتحت رہیں گے۔