Saturday, April 27, 2024

پنجاب کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے

پنجاب کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
September 7, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے نئے وزرا کے نام سامنے آگئے ہیں۔ نئے وزرا میں سید سعید الحسن شاہ ، مہر محمد اسلم، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل چیمہ اور محمد اخلاق کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آشفہ ریاض اور شوکت لالیکا بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح کو بھی کابینہ کے دوسرے مرحلے میں زیرغور لایا گیا ہے۔ تین ایڈوائزر بھی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عبدالحئی دستی محکمہ زراعت، فیصل حیات جبوآنہ محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ اور محمد حنیف محکمہ صحت کے مشیر ہوں گے۔ محمد سلمان کو ٹرانسپورٹ، سید رفاقت علی گیلانی اوقاف و مذہبی امور، عمر فاروق امور نوجواناں وکھیل، امیر محمد خان جنگلات اور خرم خان لغاری کو محکمہ خوراک کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔