Tuesday, April 23, 2024

پنجاب کابینہ میں توسیع، اسدکھوکھر کو وزیر بنانے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں توسیع، اسدکھوکھر کو وزیر بنانے کا فیصلہ
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اسد کھوکھر کو وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر نے ملاقات کی، خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کل گورنر ہاؤس میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ اسد کھوکھر اس سے قبل بھی وزیر رہ چکے ہیں۔