Friday, May 17, 2024

پنجاب کا دارالحکومت ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا

پنجاب کا دارالحکومت ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب بھرمیں کلچرل ڈے منایا گیا ، صوبہ ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا ۔ پنجاب رہتل دیہاڑ پر پنجابی ثقافت کے خوشنمارنگ،وزیراعلیٰ آفس اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں تقریبات کا اہتمام،وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے،ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا ، لاہور میں پنجاب رہتل دیہاڑ پر پنجابی ثقافت کے خوشنمارنگ نظرآنے لگے، پنجابي تریس لوک ڈانس نے سماں باندھا تو وہیں دھمال اور بھنگڑے نے محفل میں چار چاند لگا دیے ۔

۔ مردوں نے کھسے، پگڑی اور دھوتی پہنی تو خواتین نے جھمکے بالیاں، اور پراندوں سے ثفافت کو ظاہر کیا۔پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب ہوئی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدا رکووزیرثقافت خیال احمد کاسترو نے پنجاب کی روایتی پگ پہنائی، عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ثقافت خیال کاسترو اور وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر کو پنجاب کی پگ پہنائی۔

محکمہ تعلقات عامہ میں پنجاب کلچر ڈے پررنگارنگ تقریب کااہتمام کیاگیا ، کلچرڈے کی مناسبت سے روایتی لباسوں میں افسران و اہلکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر علاقائی بھنگڑا بھی پیش کیا۔