Thursday, May 9, 2024

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ، مسلم لیگ ن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ، مسلم لیگ ن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
June 8, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے بجٹ پر اپوزیشن لیڈر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بجٹ تقریر کی تیاریاں شروع کر دیں۔ حمزہ شہباز نے بجٹ تجاویز کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

حمزہ شہباز کسان رہنماؤں، تاجروں ، خواتین تنظیموں کے نمائندوں سمیت دیگر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کا مقصد ان طبقات کی آواز پنجاب اسمبلی کے فلور پر اٹھانا ہے۔

حمزہ شہباز نے خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، ملک ندیم کامران، خلیل طاہر سندھو کو بھی تقاریر تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خاں، عظمی بخاری، ملک احمد خاں، میاں نصیر، رانا اقبال سمیت دیگر بھی اسمبلی فلور پر اظہار خیال کریں گے۔