Sunday, September 8, 2024

پنجاب  کئی شہروں میں 4.4شدت کا زلزلہ ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر آگئے

پنجاب  کئی شہروں میں 4.4شدت کا زلزلہ ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر آگئے
July 17, 2016
لاہور (92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ایک بار پھر زلزلوں کے جھٹکوں نے زمین کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔ زلزلے کے زیادہ ترجھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلے کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں پتوکی کے قریب تھا ۔ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 جبکہ گہرائی 10کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے ہیں ۔ پنجاب کے بڑے شہروں لاہور ،فیصل آباد ،ننکانہ ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،پتوکی ،شیخوپورہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں  میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔