Monday, May 13, 2024

پنجاب پیری اربن اسکیم لیکر آرہے ہیں ، شہباز گل

پنجاب پیری اربن اسکیم لیکر آرہے ہیں ، شہباز گل
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا پنجاب پیری اربن اسکیم لیکر آرہے ہیں۔ 3 ہزار کنال پر 26 تحصیلوں میں پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے۔

 شہباز گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 26 تحصیلیں 20 اضلاع کے اندر ہیں۔ 31 ہزار 700 درخواستیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے پاس موجود ہیں۔ پہلے مرحلے میں 10 ہزار 239 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ گھر بنا کر 14 لاکھ روپے میں کم انکم والے لوگوں کو دیئے جائیں گے۔ پہلے فیز میں ہزاروں گھر بنیں گے۔

شہباز گل نے کہا گھروں کو موڈگیج کر کے عوام کے حوالے کیا جائے گا۔ پہلے ایک لاکھ گھروں میں 3 لاکھ روپے حکومت نے دینے ہیں۔ ان درخواستوں پر اپریل کے پہلے ہفتے میں کام شروع ہو جائیگا۔