Friday, March 29, 2024

پنجاب پولیس کے 245 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی

پنجاب پولیس کے 245 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی
February 29, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب پولیس کے 245 اے ایس آئیز کو  سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،  فیصلہ سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں  ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ترقی کے منتظر اے ایس آئیز کے کیس زیر غور آئے ، نامکمل اے سی آرز والے پولیس افسروں کو ایک ہفتے کی چھٹی دے دی گئی  اور ہدایت کی گئی کہ وہ چھٹی کے دوران  اے سی آرز مکمل کرائیں۔ ایک ہفتے کے بعد ڈی پی سی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔