Friday, May 17, 2024

پنجاب پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیا، شیخ رشید

پنجاب پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیا، شیخ رشید
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں حکومت نے پنجاب پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیا۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا، کالعدم تنظیم کے ساتھ مذکرات کے دروازے بند نہیں کئے، خواہش ہے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں۔

انہوں نے کہا معاہدہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا،ہم نے جو دستخط کیے تھے ان پر قائم ہیں، چاہتے ہیں قومی نقصان نہ ہو۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کالعدم ٹی ایل پی کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس باہر سے چل رہے ہیں۔ واٹس ایپ گروپ بھارت، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا سے چل رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی۔

اُنہوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کل یا اتوار کو قوم سے خطاب میں سارے حالات سامنے رکھیں گے۔