Friday, May 17, 2024

پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم تقسیم کرنےکا عمل 50 فیصد مکمل

پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم تقسیم کرنےکا عمل 50 فیصد مکمل
March 25, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم تقسیم کرنے کا عمل 50 فیصد مکمل کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق قلعہ گجرسنگھ لاہور میں پولیس کے نئے یونیفارم کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے،لاہور میں 26ہزار پولیس اہلکاروں کو وردیاں تقسیم کی جائیں گی جبکہ 18 ہزار یونیفارم تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔ لاہور کی طرح  پنجاب بھر میں پولیس کے اہلکار 27 مارچ تک نئے یونیفارم زیب تن کریں گے۔ نئے یونیفارم کی تقسیم پر پنجاب پولیس کے جوان بھی خوش دکھائی دیتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ نئی وردی سے موسمی اثرات بھی ان کے کام کو متاثر نہیں کر سکیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق نیا یونیفارم پاکستان کے گرم موسم کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور پنجاب پولیس کی یونیفارم کا نمونہ پاک فوج کی طرز پر اسی ادارے سے تیار کروایا گیا ہے۔