Monday, September 16, 2024

پنجاب پولیس کا معصوم شہریوں پر تشدد رک نہ سکا

پنجاب پولیس کا معصوم شہریوں پر تشدد رک نہ سکا
April 8, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب پولیس کے جوانوں کی یونیفارم تو تبدیل کر دی گئی لیکن آئی جی پنجاب انکے رویئے تبدیل نہ کر سکے ، معصوم شہریوں پر پولیس  تشدد کاسلسلہ نہ رک سکا ۔ تفصیلات کےمطبق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز پور روڈ پر نئی وردی میں ملبوس پولیس اہلکار ایک نوجوان پر تشدد کر رہا ہے اور ساتھ ہی موجود دوسرا شخص جو نوجوان کا والد بتایا جا رہا ہے اسے بچانے کی کوشش کر رہا ہے اس تمام واقعہ کی ایک شہری نے موبائل پر فوٹیج بنالی ۔ اس طرح کا ایک اور واقعہ 23 مارچ کو مینار پاکستان پر پیش آچکاہے جہاں ڈی ایس پی شمس الحق نے ایک بچے کے سامنے اسکے والد کی تذلیل کی جس کے بعد پولیس حکام کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کا حکم تو دیا گیالیکن ایس پی سٹی نے اپنے ماتحت کو اس انکوائری میں کلیئر قرار دے دیا ۔ اس انکوائری میں متاثرہ شخص کا بیان بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔