Thursday, April 25, 2024

پنجاب پولیس نے لال حویلی کو سیل کر دیا

پنجاب پولیس نے لال حویلی کو سیل کر دیا
September 3, 2016
راولپنڈی (92نیوز) پنجاب پولیس نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح پنجاب پولیس نے لال حویلی کے اردگرد کنٹینر رکھ کر راستے بلاک کر دیے جس کی وجہ سے لال حویلی آنے اور جانے والے راستے بند ہو گئے۔ لال حویلی عوامی مسلم لیگ کا سنٹرل سیکرٹریٹ بھی ہے۔ اپوزیشن رہنما شیخ رشید احمد نے آج دوپہر ایک بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج ہر صورت قافلے کی صورت میں تحریک انصاف کے لاہور کے جلسے میں شریک ہونگے اور اگر کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔