Thursday, March 28, 2024

پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ لانچ کردی

پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ لانچ کردی
November 8, 2020

لاہور(92 نیوز) پنجاب پولیس  نے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ  لانچ کر دی ،خواتین اب کہیں بھی فوری ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس  کی مدد حاصل کر سکیں گئی۔     

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ویمن سیفٹی ایپ سے ورکنگ اور گھریلو خواتین دونوں مستفید ہو سکیں گئیں،ویمن سیفٹی ایپ سے صرف ایک کلک سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو، ہائی وے پولیس اور موٹر وے پولیس سے فوری رابطہ  کیا جا سکے گا، ؔآئی جی پنجاب کہتے ہیں ویمن سیفٹی ایپ سے خواتین کسی بھی جگہ جانے سے پہلے لوکیشن ریویو کے ذریعے اس جگہ کا جائزہ بھی  معلوم کر سکتی ہیں

ایپ میں پنجاب پولیس کے نمائندے سے لائیو چیٹ کا آپشن بھی موجود ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ خواتین موبائل فونز میں ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے خود کو رجسٹر کروا سکتی ہیں

۔