Sunday, April 28, 2024

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ،ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کے تبادلے

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ،ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کے تبادلے
October 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ  کر دی گئی ، صوبہ بھر میں ڈی آئی جیز اور36 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ،آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے احکامات جاری کردئیے  ۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کوایڈیشنل  آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ تعینات کر دیا گیا جب کہ ان کی جگہ ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی ذوالفقارحمیدکوسی سی پی اولاہور مقرر کر دیا گیا۔ آر پی او گوجرانوالہ شاہد حنیف  ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کر کے  ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر طارق عباس قریشی کو آر پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ۔ آر پی او ملتان کنور محمد شاہ رخ کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کر کے وسیم احمد سیال کو آر پی او ملتان لگا دیا گیا۔ سہیل حبیب تاجک آر پی او بہاولپور  ،بلال صدیق کمیانہ آر پی او شیخوپورہ تعینات ہو گئے   ۔ محمدعلی ضیا ڈی پی ا و ساہیوال، صادق علی ڈی پی او ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور اطہر اسماعیل ڈی پی او اوکاڑہ تعینات   کر دیئے گئے ۔ ممتاز احمد ڈی پی او میانوالی ،عبادت نثار ڈی پی او خوشاب اور  عرفان طارق کو ڈی پی او بھکر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ جہانزیب نذیر خان ڈی پی او شیخوپورہ، عاطف نذیر ڈی پی او ڈی جی خان، محمد معصوم کوڈی پی او خانیوال تعینات  کیا گیا۔ ملک جمیل ظفر ڈی پی او لودھراں ،رانا طاہر رحمان ڈی پی او لیہ، محمد عاطف اکرم ڈی پی او وہاڑی تعینات کر دیئے گئے ۔ عمران کشور ڈی پی او مظفر گڑھ، ہارون رشید خان ڈی پی او راجن پور،محمد شہزاد آصف خان ڈی پی او قصور تعینات کر دیے گئے  ۔ نجیب الرحمان بگوی ڈی پی او نارووال،امیر تیمور ڈی پی او بہاولپور،محمد انورکھیتران کو ڈی پی او چنیوٹ تعینات کیا  گیا ہے  ۔ ڈی پی او حافظ آباد سیف اللہ خان ، ڈی پی او خوشاب سید حسنین حیدر ،ڈی پی او میانوالی  سید قرار حسین اور  ڈی پی او لیہ زاہد نواز کو  سی پی او آفس رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔